ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : ڈرائیور پر پڑا مرگی کا دورہ - دکان اور گیریج میں گھس گئی بے قابو وین  

منگلورو : ڈرائیور پر پڑا مرگی کا دورہ - دکان اور گیریج میں گھس گئی بے قابو وین  

Sat, 15 Apr 2023 11:27:53    S.O. News Service

منگلورو،15 / اپریل (ایس او نیوز) شہر کے بیکرنا کٹّے میں ایک وین کے ڈرائیور پر مرگی کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے وین بے قابو ہو کر سڑک کنارے واقع ایک دکان اور گیریج میں گھس گئی ۔
    
حادثہ کا شکار ہونے والی وین 'لٹل سسٹرس آف پوور اولڈ ایج ہوم' کی ہے جس کو چلاتے وقت اچانک مرگی کا دورہ پڑنے سے گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی تھی ۔ حالانکہ گاڑی کے سامنے حصے کو نقصان پہنچا ہے مگر اتفاق سے ڈرائیور کو کوئی نقصان نہیں ہوا اور کسی دوسرے شخص کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔


Share: